Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن(FEF) کے عملہ کی ایڈ جسمنٹ محکمہ اعلی تعلیم میں کردی گئی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) مجاز حکام نے فرنٹیئر ایجوکیشن فاؤنڈیشن(FEF) پشاور کے باقی ماندہ تدریسی و غیر تدریسی عملے کی تعیناتیاں / ایڈجسمنٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے گورنمنٹ کالجوں میں فوری طور پر عوامی مفاد میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے ساتھ تین برسوں کی مدت کے لیے ڈیپوٹیشن بنیادوں پر کی ہیں تفصیلات کے مطابق ایف ای ایف ملازمین میں جغرافیہ کی لیکچرر ہے مس شازیہ افشین (بی پی ایس-17) اور ریاضی کی لیکچرر مس عائشہ باچا کو گورنمنٹ ڈگری کالج یار حسین صوابی گریڈ 18 کی خالی پوسٹوں پر تعینات / ایڈجسٹ کیا گیا جبکہ لائبریرین مس روبینہ ستار (بی پی ایس-17) کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 3 ڈی آئی خان میں اور لائبریرین سدرہ خالد (بی پی ایس-17) کو گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈان بنوں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیکچرر فزکس محمد اسماعیل (بی پی ایس-17) کو گورنمنٹ ڈگری کالج جوہر بونیر میں خالی آسامی پر اور آفس اسٹنٹ وقاص احمد (بی پی ایس – 14) کو گورنمنٹ ڈگری کالج حیات آباد پشاور میں سینئر کلرک کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے اس امر کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم، آثار قدیمہ اینڈ لائبریریز حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45497