Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروز کے مقام پر بند چترال پشاور روڈ عارضی ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا۔مذید کام جاری ہے۔ڈی سی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال پشاور روڈ جو گزشتہ رات بروز شیڑی کے مقام پر لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی عارضی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ڈی سی لوئیر چترال کے افس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال این ایچ اے ، چترال پولیس ، ٹریفک اہلکاروں کے ہمراہ سڑک کھولنے کیلئے کام کررہی ہے ۔ اور اتوار کی شام تک سڑک عارضی طور پر کھول دیا گیا تاہم بحالی پر کام جاری ہے ۔

پریس ریلیز کے مطابق سڑک سے ملبہ ہٹانے کیلئے مذید ہیوی مشنری کے ساتھ بلاسٹنگ کی بھی ضرورت ہے جبکہ این ایچ اے حکام کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ رات تقریبا دس بجے سے بروز شیڑی کے مقام پر چترال پشاور روڈ لینڈ سلائڈنگ اور بھاری پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند تھی تاہم ہلکی ٹریفک آیون سائڈ سے جاری تھی۔

سڑک کی بحالی کے کام کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اور اے اے سی چترال کررہے تھے جبکہ ڈی پی او چترال سونیہ شمروز بھی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر موجود تھیں۔

Chitral peshawar road broze
Chitral peshawar road broze2
Chitral peshawar road broze3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45442