Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے 105 دستکاری مراکز کو کارآمد بنانے کیلئے 10 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخو ا کے وزیر برائے سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے صوبے کے معذور، غریب و مستحق افراد کے لیئے خیبرپختونخوا میں موجود 105 دستکاری مراکز کو کارآمد بنانے کے لیے 10 کروڑ روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری کو ایک بڑا اقدام قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت محکمہ ترقی و منصوبہ سازی کے منعقدہ اہم اجلاس میں محکمہ سماجی بہود کے منصوبوں کی منظوری دی گئی تھی۔صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی طرف سے معذوری کے شکارافراد کو گھر بیٹھے بہترین روزگار دینے کے لیئے بنائے گئے جامع پروگرام کی حتمی منظوری بھی دیدی گئی۔ پروگرام کے تحت لوڈر رکشے، اوورلاک مشینیں، موٹرائزڈ ویل چیئرز، گندم کاٹنے کی مشینیں مستحق خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا اور اس سے 36556 افراد مستفید ہونگے جبکہ بیواؤں، معذور افراد، یتیموں اور بزرگ افراد کو بھی معاونت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس اقدام سے انکے معیار زندگی میں کافی بہتری آیئگی۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق خصوصی افراد کو روزگار و دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیئے محکمہ سماجی بہبود اقدامات کریں گاجبکہ وزیر اعلی محمود خان کی زیر قیادت صوبائی حکومت نے صوبے میں خصوصی افراد کی استعداد کار میں اضافہ اور بزنس سپورٹ کے لیئے جامع پراجیکٹ شروع کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: