Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت میرٹ وشفافیت کیلئے ایٹا کی استعداد کار بڑھانے پر کام تیز کردیاہے۔کامران بنگش

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے میرٹ و شفافیت کی بالادستی مزید بہتر بنانے کی غرض سے پورے صوبے میں ایک ہی ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ عمل کنڈکٹ کرنے کے لیے ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کی استعداد کار بڑھانے پر کام تیز کر دیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کی زیر صدارت جمعہ کو ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان سمیت ایٹا کے اہلکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

معاون وزیراعلی کامران بنگش نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت تمام شعبہ جات میں میرٹ و شفافیت کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔ ریکروٹمنٹ عمل مزید شفاف بنانے کے لیے ایٹا میں اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری ہے، بہت جلد صوبے میں ایک ہی ٹیسٹنگ ایجنسی کی تحت ریکروٹمنٹ کریں گے تاکہ میرٹ و شفافیت کے مشن کو حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹا کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایٹا میں افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے بہت جلد مختلف پوزیشنز مشتہر کیے جائیں گے۔

معاون وزیراعلی کامران بنگش کو ایٹا حکام کی جانب سے مختلف امور و کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ معاون خصوصی کو آگاہ کیا گیا کہ ستمبر 2020 سے سال کے آخر تک مختلف مد میں ریکروٹمنٹ کے سلسلے میں تقریباً دو لاکھ چوبیس ہزار افراد سے ٹیسٹ لیا گیا جبکہ رواں سال کے جنوری میں ایک لاکھ چالیس ہزاری افراد سے مختلف پوزیشن کے لیے ٹیسٹ لیے گیے ہیں۔معاون وزیراعلی کامران بنگش نے ایٹا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر کی بنیاد پر لی جانے والے ٹیسٹنگ عمل پر بھی کام تیز کیا جائے تاکہ رواں سال کے آخر تک پرائیویٹ ٹیسٹنگ ایجنسیز پر ریکروٹمنٹ کا دارومدار کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں پر عوامی اعتماد مزید مستحکم کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر ریکروٹمنٹ عمل مکمل کرنے کے لیے ایٹا کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے، اس سلسلے میں کابینہ میں بھی سمری پیش کی جائے گی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45400