Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے لوکل فلور مل کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے۔۔شبیراحمد صدرتجاریونین

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)صدر تجار یونین چترال شبیر احمد نے ڈائریکٹر فوڈ خیبرپختونخوا سے چترال فلورمل کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوبوری گندم انتہائی کم ہیں جس کی وجہ سے سیل پوائنٹ پر لوگوں کو آٹے کا حصول ناممکن ہوگیاہے ۔ ایک اخباری بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دن تجاریونین کا ایک نمائندہ وفد مقامی فلور مل کا دورہ کیا جہاں انھیں بتایا گیا کہ وہ اپنی طرف سے ایک بوری کا بھی اضافہ نہیں کرسکتے جبکہ انھیں صرف سوبوری روزانہ کی بنیادپر دی جاتی ہے ۔ اور تقسیم راغ سے لیکر کوغذی ، موری ، برنس، چترال ٹاون، ایون اور دروش تک ہے۔ شبیر احمد نے مذید بتایا کہ سیل پوائنٹ پر بیس کلو کے پانچ سے پندرہ بوری آٹا دیا جاتا ہے جو انتہائی ناکافی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ فلحال جو 100 بوری گندم فلور مل کو دی جارہی ہے وہ انکی اپنی این او سی کے تحت ہے لہذا عوامی کوٹہ سے بھی کم ازکم دو سوبوری گندم روزانہ کی بنیاد پر فلور مل کو دی جائے تاکہ ہرایک تک آٹا پہنچ سکے۔

انھوں نے بتایا کہ فلورمل کی روزانہ کا استعداد کار تین سوبوری سے بھی زیادہ ہے لہذا کوٹہ بڑھانے سے عوامی مسئلہ بھی حل ہوجائیگا۔ انھوں نے مذید بتایا کہ بعض سیل پوائنٹ کیلئے صرف پانچ تھیلہ آٹا مختص کیا گیا ہے۔جنھیں روزانہ گاڑی بک کرکے راغ یا دیگرسیل پوائنٹ تک پہنچانا بھی ممکن نہیں رہا ہے ۔ لہذا ڈائریکٹر فوڈاورضلعی انتظامیہ اسکا فوری نوٹس لیں اور فلور مل کیلئے گندم کا کوٹا بڑھایا جائے۔

flour mill chitral tujar union president2

شیئر کریں: