Chitral Times

Mar 3, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کے زیراہتمام ایم اے پرائیویٹ سالانہ امتحانات 19فروری سے شروع ہونگے۔کنٹرولر

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) کنٹرولر امتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم اے پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کا ترمیم شدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابقق مذکورہ امتحانات مورخہ 19فروری 2021ء سے شروع ہوں گے۔ اس سے پہلے یہ امتحانات 27نومبر 2020ء سے شروع ہونے تھے جنہیں کرونا کی دوسری لہر کی وجہ سے حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کی بنا پر ملتوی کردیاگیا تھا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے رول نمبر وہی ہوں گے جو نومبر 2020ء میں جاری کئے گئے تھے تاہم امتحانات ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق منعقدکئے جائیں گے۔ ترمیم شدہ ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔


شیئر کریں: