Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

نہتے ملازمین پرانسوگیس اور لاٹھی چارچ کی مذمت، تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔نظارولی شاہ

شیئر کریں:

دوبئی ( نمائندہ چترال ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ابو ظہبی کے نائب صدر اورسابق صدر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن چترال نظارولی شاہ نے اسلام اباد میں نہتے سرکاری ملازمیں پر موجودہ حکومت کی طرف سے تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کے دعویداروں کو یہ زیب نہی دیتا کہ وہ بے گناہ لوگوں پر انسوگیس کے شل اور لاٹھیاں برسائے جو اپنے جائز حقوق کے لیے پر امن احتجاج کر رہے ہیں۔ ایک اخباری میں انھوں نے کہا ہے کہ ملازمین کی احتجاج ہر لحاظ سے جائز ہے کیونکہ پاکستان بننے کے بعد سے اب تک ہر سال پاکستان کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کے لیے رقم مختص کرتے رہے ہیں اور ایسی حکومت بھی گزری ہیں جو اپنے دور اقتدار میں ملازمیں کی تنخواہیں اور الاونسز سو فیصد بڑھاے ہیں۔۔۔ لیکن موجودہ حکومت کے انے کے بعد ملازمیں کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہی کیا گیا ہے جب کہ مہنگائی ان تیں سالوں میں دو سو فیصد بڑھ چکی ہے لہذا ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ مہنگائی کے حساب سے ان ملازمیں کی تنخواہ اور پینشن میں اضافہ کیا جائے ۔


شیئر کریں: