Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سی سی، چکور اور تیتروں کے شکار کا سیزن ختم۔ خلاف ورزی پرسزادی جائیگی ۔محکمہ وائلڈ لائف

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) تمام شکاری حضرات کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں سی سی، چکور اور تیتروں کے شکار کا سیزن برائے سال2020-21مورخہ 07فروری2021بروز اتوار کو اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اسلئے مذکورہ تاریخ کے بعد کالے تیتر، بھورے تیتر، سی سی اور چکور کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ اس لئے تمام شکاری حضرات سے التماس ہے کہ اس کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قید اور جرمانے کی سزادی جا سکتی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45339