Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اساتذہ پر تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں. صدر تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) جو قومیں اساتذہ کی عزت نہیں کرتیں اور ان کے جائز حقوق ان کو نہیں دیتیں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی. ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے صدر ہدایت اللہ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاآج اسلام آباد میں جائز حقوق کے مطالبے کےباعث اساتذہ پر جو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال ہواہے اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت کو خبردار کرتےہوئے مزید کہا کہ کہ تشدد کا سہارا  لےکر اساتذہ کےحقوق کوتلف کرنےاور أن کی آواز کو دبانےکاحکومتی خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا. انہوں نے مزیدکہا کہ اس حکومت نے اساتذہ کےساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھاہواہے اس کےنتائج بہت برےہونگے کیونکہ جن قوموں نے اساتذہ کی توہین کی ہے وہ ہمیشہ زوال پزیر ہوئی ہیں انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اساتذہ کے جائز مطالبات فورا مان لے تاکہ اساتذہ احتجاج کرنے پر مجبور نہ ہو اور اپنے تعلیم وتدریس پر یکسوئی سے توجہ دےسکیں.

teachers beaten in islamabad

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45333