Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کنٹریکٹرایسوسی ایشن کا قیام، موسی ولی صدرمنتخب

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )اپرچترال میں کنٹریکٹرایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اجلاس بلایا گیا۔ جس میں سابق یوسی ناظم ریشن امیر اللہ، سابق ناظم کشافت یونس، چیئرمین فیض الرحمن ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اپرچترال کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کیلئے موسی ولی خان کو ضلع صدر، ، اقبال الدین کو جنرل سیکریٹری اورمسرورمسعود کو فنانس سیکریٹری منتخب کیاگیا۔

اجلاس میں کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل پر سیرحاصل گفتگو کی گئی اور ان مسائل کے حل کیلئے منتخب قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیاگیا۔

upper chitral contractors meeting

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45295