Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سبسڈائزڈ آٹے کا حصول ممکن نہیں رہا، فلورمل کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ عوامی حلقے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے مقامی فلو رمل کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تعین کردہ سیل پوائنٹس پر آٹے کا حصول لوگوں کیلئے انتہائی مشکل ہوگیا ہے ، صبح آٹا لینے کیلئے گھر سے نکلنا اور واپسی پر آٹا لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے ۔ ان سیل پوائنٹوں پر آئے روز جھگڑا اور ہاتھا پائی معمول کا حصہ بن گیا ہے ۔ جس کیوجہ سے شریف لوگوں کا آٹا لینا ناممکن ہوگیا ہے ۔


ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے ہر سیل پوائنٹ پر بیس کلو کے پندرہ یا بیس بیگ آٹا دئے جاتے ہیں جبکہ آٹالینے والے درجنوں کی تعداد میں صبح سویرے سے ان سیل پوائنٹوں پر انتظار میں ہوتے ہیں ۔ اوراکثر کو آٹا نہیں ملتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک کی طرف سے لوکل فلور مل کو صرف سو بیگ گندم دیا جاتا ہے ۔ اور آٹا کی تقسیم علاقہ کوہ سے لیکر دروش تک ہوتا ہے ۔ جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے ۔ جبکہ مقامی فلور مل کی استعداد کار روزانہ تین سو بیگ تک ممکن ہے ۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فلور مل کو گندم کا کوٹہ بڑھایا جائے تاکہ اس رعائتی آٹا سے ہر ایک شہری مستفید ہوسکے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایون اور دروش تک آٹا تقسیم کرنا ہے تو ان علاقوں کاگندم بھی مقامی فلورمل کو دیا جائے۔ بصورت دیگر فی سیل پوائنٹ پندرہ بیگ آٹا انتہائی ناکامی ہے ۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے اور مقامی فلورمل کیلئے گندم کا کوٹہ بڑھانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔


شیئر کریں: