Chitral Times

Mar 2, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بزم ترقی کھوار غذر کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد

شیئر کریں:

غذر ( چترال ٹائمز رپورٹ ) آج بزم ترقی کہوار غذر کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ زیر صدارت مقبول حیات صدر پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر ۵ ٹیرو مقامی گیسٹ ہاؤس گولاغمولی (غذر خاص) میں منعقد ہوا۔

پروگرام کے پہلے حصے میں معززین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین میں جاوید حیات کاکاخیل سرپرست اعلیٰ بزم ترقی کھوار غذر، مقبول حیات ، رحمت حسین ٹیرو، پنین خان شمرن و دیگر شامل تھے۔

مقریرین نے بزم ترقی کھوار غذر کی ترقی کی راہ میں حائل روکاوٹوں کے علاوہ ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر جاوید حیات کاکاخیل نے اسٹیشین ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت سے کھوار پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔ اور پاکستان ٹیلی ویژن سے کھوار زبان میں ۵ منٹ کی خبروں کے بلیٹن کا مطالبہ بھی کیا۔

صدر محفل مقبول حیات نے اپنے خطبہ صدارت میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بزم ترقی کھوار غذر کی ترقی و ترویج کے لئے حکومت وقت تک رسائی میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ پروگرام کے دوسرے حصے میں شعراء نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔ شعراء میں جاوید حیات کاکاخیل، شوکت حسین شہاب، کیپٹن خسرو حیات، نثار علی نثاری، شیر احمد، شیر علی و دیگر شامل تھے۔ آخر میں ایک پروقار محفل موسیقی کے ساتھ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔


شیئر کریں: