Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی میں یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی اورجلسہ

شیئر کریں:

اپر چترال (محمد ذاکرزخمی) اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں کشمیرکے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے سلسلے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے سربراہی میں کشمیر ڈے منایا گیا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کے علاوہ ضلعی پولیس، محکمہ تعلیم،ٹی۔ایم۔اے۔مستوج، سول ہسپتال کے عملے، سول سوسائٹی کے افراد اور تجار یونین بونی نے بھر پور شرکت کی۔


ریلی میں شریک افراد مذمتی بینرزاورپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اور کشمیر پر بھارت کے عاصبانہ قبضے کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے بازار میں واک کی۔ واک کے اختیتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کہا کہ کشمیر ی مسلمانوں پر بھارت کی ظلم و بربریت نا صرف عالم اسلام بلکہ عالمِ انسانیت کے لیے ایک چیلینج ہے۔اس لیے اس مسلہ کی حل کے لیے عالمی دنیا کو کردار ادا کرنا چاہیے۔آج کی اس ریلی کا مقصد کشمیر میں اپنے مظلوم بہن بھائیوں تک یہ پیغام پہنچانا ہے۔ کہ آپ تنہا نہیں پاکستان کے کونے کونے میں بسسنے والے عوام اپ کے دکھ اور درد کو محسوس کررہی ہے۔وہ دن دور نہیں کہ کشمیری مسلمان بھارت کے عاصبانہ قبضے اور ظلم و جبر سے نجات پائینگے۔

kashmir solidarity day upper chitral 4 1

شیئر کریں: