Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں جلسہ اور ریلی، کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجتہی کا اظہار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کو قومی جوش وجذبہ سے منایا گیا۔

چترال کے مختلف مقامات پر شہریوں نے ریلیاں نکالی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیر کی آزادی کے لئےاپنے آباءواجداد کی طرح کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
چترال شہر میں اتالیق پل پر ایک زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا ۔ جس سے سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کشمیرمیں بھارت کی بربریت اور ظلم کے خلاف جہاد کی اجازت کا مطالبہ کیا۔ اور اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے جس کا پاکستان میں شمولیت کے بغیر پاکستان کا نقشہ مکمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کشمیری بھائیوں کو ہر ممکن سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کرنا ہر ایک پاکستانی پر فرض ہے۔

جلسے سے جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر جمشید احمد، صدر تجار یونین شبیر احمد، قاری جمال عبد الناصر ، قاری نسیم اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی تحریک آزادی فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوگئی ہے جبکہ بھارتی غاصب اب بھی نوشتہ دیوار پڑھنے سے عاری ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ حریت پسندوں کو ہر قسم سپورٹ کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔

دریں اثنا ء ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جو کہ چیو پل سے شروع ہوکر اتالیق بازار میں ختم ہوئی۔ ریلی میں مختلف مکاتب فکرکے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

Kashmir solidarity rally chitral1
Kashmir solidarity rally chitral3
یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں چترال میں جلسہ اور ریلی، کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجتہی کا اظہار

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
45178