Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر جنگلات کا مختلف مقامات پرپڑی لاکھوں مکعب عمارتی لکڑی مارکیٹ ریٹ پر بیجنے کی ہدایت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے فارسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (FDC)کے47ویں اجلاس کی صدارت کی۔۔اجلاس میں سیکرٹری شاہد اللہ، چیف کنزویٹر علی گوہر اور محکمہ ہائے جنگلات، خزانہ، پی اینڈ ڈی کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں جنگلات کے فروغ، تحفظ، درختوں کی کٹائی، لکڑی کے ریٹ، ریونیو، سائنسی منیجمنٹ پالیسی، جنگلات کی حکومتی رائلٹی، خشک درختوں کی اعداد و شماراور دیگر امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

صوبائی وزیر جوکہ ایف ڈی سی کے چیئرمین بھی ہے، نے اجلاس میں ایف ڈی سی کو مزید فعال اور منافع بخش بنانے اور اس میں شفافیت لانے پر زور دیتے ہوئے، ایف ڈی سی کے ملازمین کو اپنے فرائض منصبی ذمہ داری سے پورے کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا ایف ڈی سی میں روز گار کی فراہمی کے وسیع مواقع موجود ہیں

انہوں نے کہا کہ ایف ڈی سی کو اپنا شوروم بنانے کیساتھ ساتھ مینوفیکچرنگ پر بھی ترجیح دی جائے تا کہ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات پر خشک لکڑی کے اعداد وشمار کیلئے مزید کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں مکعب پڑی لکڑی مارکیٹ ریٹ پر بیچ دیں تاکہ وہ مزید خراب نہ ہوانہوں نے ایف ڈی سی کو مزید فعال بنانے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دی۔ وزیر موصوف نے کمیٹی میں ماہرین کو شامل کرنے کی ہدایت کی تاکہ ان کی مشاورت سے ایف ڈی سی مزید ترقی کر سکے۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ اسے چیلنج کے طور پر لیں تاکہ ایف ڈی سی مزیدفعال اور منافع بخش ہو جائے تاکہ ایف ڈی سی کی کارکردگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو جلد از جلد رپورٹ بھیجی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی سی کیلئے ورکشاپ کا بھی اہتمام کریں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جزا و سزا کا عمل جاری رہے گا اور ٹمبر مافیا کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45125