Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اقلیتی کمیونٹی کے بیمار افراد کیلئے 25لاکھ میڈیکل گرانٹ کے چیکس تقسیم۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

میڈیکل گرانٹ سے مستحق مریضوں کو علاج معالجے میں ریلیف ملیگا، وزیر زادہ

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے بد ھ کے روز اپنے دفتر میں صوبے کی اقلیتی کمیونٹی کے مریضوں کے علاج معالجے میں ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے 25لاکھ روپے گرانٹ کے چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور ان کی تکالیف کا ممکن مدوا کر نا تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اقلیتی برادری کے رہ جانے والے دیگر مریضوں کو بھی علاج معالجے کی مد میں گرانٹ دینے کے لئے اشتہار جلد از جلد شائع کیا جائے۔

واضح رہے کہ صوبے بھر کی اقلیتی کمیونٹی کے 102 مریضوں میں علاج معالجے کے لئے چیکس تقسیم کئے گئے، جن میں ضلع پشاور سے 48 مریض، ضلع نوشہرہ سے 11,، ضلع مردان سے 06، ایبٹ آباد سے 14، بنوں سے 04، چترال سے 07، ڈیرہ اسماعیل خان سے 04, ہنگو سے 07 اور کوہاٹ سے 01 مریض شامل تھے۔ یہ چیکس دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ روپے کی رقوم پر مشتمل تھے جن میں سپیشل کیس بھی شامل ہیں۔

وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت اقلیتی برادری کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکن کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیز کے بعد قبائلی اضلاع میں بھی اقلیتی برادری کو علاج و معالجے میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے گرانٹ دینگے۔ وزیر زادہ کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی کمیونٹی کے نہایت ہی مستحق اور نادار مریضوں کو علاج معالجے کے لئے یہ امداد فراہم کی گئی ہے، جس سے اقلیتی برادری کے افراد اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا مقصد عوام کی خدمت کرنا اور ان کو ترقی دینا ہے جس کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45120