Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرندو کسٹم بارڈرسٹیشن عنقریب کھولنے کا فیصلہ،چترال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کو چترال سے ملانے والا ارندو باڈر سٹیشن جلد کھولنے کے حوالہ سے کسٹم ہاوس پشاور میں ایک اجلاس زیرصدارت محمد سلیم کلکٹر کسٹم منعقد ہوا جس میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن سیدظہر اسلام، شاہدجان ایڈیشنل کلکٹرکسٹم پشاور، شہزاد ڈپٹی کلکٹر کسٹم ہیڈکوارٹر، جہان بہادر ایڈیشنل کلکٹر کسٹم انفورسمنٹ ، شاہد جان ایڈیشنل کلکٹر، فرحت اللہ خان منیجر پرل، ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان، محمد وزیر ای سی ممبر چترال چیمبرآف کامرس، شیرمحمد چیئرمین بزنس سنٹر ارندو،، کرنل قاسم شاہ ڈائریکٹر پراجیکٹ سائبرنیٹ اور بخت محمد خان بزنس یونٹ ہیڈ کے پی سائبر نیٹ نے شرکت کی۔

محمد سلیم کلکٹر کسٹم نے اجلاس میں بتایاکہ ارندو بارڈ سٹیشن جلد مکمل طور پر آپریشنل ہوجائے گاجس کی سکیورٹی کی انتظام بھی کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ سہولت اور بجلی کا خصوصی انتظام ارندو بارڈ میں کیا گیا تاکہ وی باک نظام سے ایکسپورٹ امپورٹ ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ناپ تول والا کاٹنابھی کسٹم نصب کرے گا تاکہ کسٹم کلیئرنس میں آسانی ہوں۔ اجلاس میں کمشنرملاکنڈ ڈویژن سیدظہیر اسلام نے کہاکہ ایس آر ایس پی 18کمروں پر مشتمل ارندروباڈر سٹیشن دفتر جلد مکمل کرے گااور ارندو باڈر سٹیشن تک سڑک کی تعمیر کی منظور ہوچکی ہے جس کی تعمیر جلد مکمل کیا جائے گا۔جس کی فنانسنگ ایشین بینک کررہاہے۔

اجلاس میں ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے کہاکہ ارندو باڈرسٹیشن کھولنے سے ملاکنڈ ڈویژن کے ساتھ چترال میں صنعت وتجارت کو فروغ مل جائے گا جبکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھ جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ ارندو باڈرسٹیشن سے چترال کے مقامی صنعت کو فروغ مل جائے گا جبکہ سی پیک کے تحت بھی ارندوباڈر سٹیشن استعمال کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے ارندو بارڈسٹیشن عنقریب کھولنے کے فیصلے پر کسٹم، کمشنر ملاکنڈ اور دیگر محکموں کاشکریہ ادا کیا اور بزنس کمیونٹی کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔انھوں نے کہا کہ آرندو کسٹم بارڈر کھلنے سے چترال میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

دریں اثنا سابق ناظم ارندو شیرمحمد ودیگر عمائدین نے آرندو کسٹم بارڈ کھولنے کیلئے خصوصی دلچسپی لینے پر کمشنر ملاکنڈ کے ساتھ ایف پی سی سی ائی کوراڈنیٹر خیبرپختونخوا سرتاج احمد خان کاخصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کی دن رات محنت اور کوششوں سے ارندو بارڈر کھولا جارہا ہے جس سے آرندوجیسے پسماندہ علاقہ بھی ترقی کریگا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

FPCCI delegation met custom collector peshawar to open arandu border chitral 4
FPCCI delegation met custom collector peshawar to open arandu border chitral 1 1
FPCCI delegation met custom collector peshawar to open arandu border chitral 2
FPCCI delegation met custom collector peshawar to open arandu border chitral 2
FPCCI delegation met custom collector peshawar to open arandu border chitral 2 1 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
45054