Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرورگول (یارخون) سیاحوں کےلئے ایک پرکشش وادی۔۔۔۔۔حاجی یارخان

شیئر کریں:

 

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 5

اکثرلوگ وادی گرورگول سے آشنا نہیں کیونکہ یہ قدرتی لحاظ سے چھپی ھوئی وادی ھے گاؤں مرتنگ کے سامنے ایک پل واقع ہےاس کو عبور کرکے گرورگول کا راستہ شروع ھوتا ھے اس راستے کے ساتھ ساتھ ندی بہتا ہے جس پر اے۔کے۔آر۔ایس۔پی۔ کے زیرانتظام دو بجلی گھر تعمیر کئے گئے ہیں ۔

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 2

راستے اور ندی کے دونوں اطراف میں آسمان کو چھوتی ہوئی پہاڑ کھڑے ھیں اس تنگ نالے کو دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ ندی کے ساتھ ساتھ جا کر قدرت کے جنت نظیر وادیوں تک پہنچا جا سکتا ہے مقام ”  گرور” پہنچنے کے بعد آگے ایک اور مقام نظر آئے گا جوکہ اس ” گرور” کا (غاری) کہلاتا ھے یہاں سے اگر نظارہ کیا جائے تو تین مختلف وادیاں نظر آئیں گی ھر وادی کی آپنی آپنی دلکشیاں ہیں جو قدرت کے حسین مناظر پیش کرتے ہیں ۔جیسے چشمے، ابشاریں، ندیاں، جھیلیں، گلیشرز،اونچے اونچے دلکش پہاڑ ، صنوبر اور بوڑی کے جنگلات،مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں (جو حکیم صاحبان کے توجہ کے منتظر ھوتے ہیں ) اور سرسبز چراگاہیں وغیرہ ،

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 3

نشیبی زمینات پر علاقہ (بریپ، خروزگ، مرتنگ، پھشک، شیچ اور میراگرام نمبر2 ) کے لوگ  گندم،جو،الو، مٹر اور چارہ(موشیچ) وغیرہ کاشت کرتے ہیں جانوروں میں آئی بیکس، بھیڑئے، لومڑی، خرگوش، چیتا اور پرندوں میں تیتر،چکور،شاھین، باز وغیرہ پائے جاتے ہیں،

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 7

اس وادی کا سب سے بڑا مسئلہ جیب ایبل سڑک کا نہ ہونا ہے لوگ 2021 میں بھی کندھوں پر بوجھ اٹھا کر اس تنگ اور  مشکل راستے پر چلتے ہیں جو کہ 10 سے 15 کلومیٹر ھے سردیوں کے موسم میں گلیشیر اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 9

بہرحال اس وادی کا سب سے بڑا مسئلہ جیب ایبل سڑک ھے اس کی طرف اگر مخیر حضرات، این جی اوز یا گورنمنٹ توجہ دے تو 400 سے زیادہ گھرانوں کے افراد ھر قدم پر آن کو  دل سے دعائیں دیں گے اور آپ ان کے  دل جیت لیں گے ،

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 8

پس یہ سیاحوں کے لئے بہترین سیاحتی مقام بھی ھو گا اگر کوئ اس جگے کا وزٹ کرنا چاھے تو ماہ اپریل کے بعد   وزٹ کیا جا سکتا ھے ،.

Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 10
Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 11
Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 12
Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 6
Goror gol yarkhoon tourist spot mastuj chitral 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, مضامینTagged
45039