Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال کی ایم۔اے اور ایم ایس سی کے داخلے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

شیئر کریں:

چترال۔(چترال ٹائمز رپورٹ ) یونیورسٹی آف چترال نے ایم۔اے اور ایم ایس سی کے دو سالہ ریگولر پروگرام میں داخلے کے تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق19 فروری تک درخواستیں جمع کرانے جاسکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمشن کی طرف سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 23 فروری کو ابتدائی میرٹ لسٹ چسپاں کرکے 28فروری کو انٹرویو لئے جائیں گے جبکہ حتمی میرٹ لسٹ کو 2مارچ کو چسپاں کرکے4مارچ کو انٹرویو ہوں گے۔ کلاسسوں کا آغاز 8مارچ کو کیا جائے گا۔ داخلے باٹنی،کمپیسٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن، آنگلش، سیاسیات، ہوٹل منیجمنٹ، اردو اور زوالوجی کے دو سالہ اور ایم بی اے کے ساڑھے تین سالہ پروگرام میں دستیاب ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
45024