Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے نجات کیلئے چند گزارشات۔۔۔میر ایوب

شیئر کریں:

1نیشنل گرڈ تمر گرہ سے چترال کے لئے بجلی کی فوری بحالی
نیشنل گرڈتمر گرہ سے 10جنوری 2021سے چترال کو غیر واضح وجوہات کی بنا ء پر بجلی کی بندش اور گولین گول ہائیڈیل پاور ہاوس سے پیدا ہونے والی کم و بیش گیارہ (11)میگاواٹ بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم کار کی وجہ سے چترال کے دونوں اضلاع خصوصا ً اپر چترال کے عوام کو ریکارڈ 12سے 14گھنٹے کی ناجائز لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔یہ اپر چترال کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی انتہا ہے۔یہ بات بھی ملحوظ خاطر رہے کہ چند گھنٹوں کیلئے بجلی کی فراہمی ہوتی ہے اس کا Voltageبھی بہت کم ہوتی ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے جو کسی بھی وقت شد ت اختیار کر سکتی ہے اس کی تلافی بجلی کی فوری بحالی اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے ہوسکتی ہے۔


2گولین گول ہائیڈیل پاور ہاوس سے حاصل شدہ بجلی کی منصفانہ تقسیم
گولین گول ہائیڈیل پاور ہاوس سے حاصل ہونے والی موجودہ گیارہ (11)میگاواٹ بجلی چترال کے دونوں اضلاع کے درمیان نیشنل گرڈ تیمرگرہ سے بجلی کی بحالی تک مساویانہ طور پر تقسیم کیا جائے تاکہ اپر چترال کے عوام کو ریکارڈ لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جا سکے۔

3اپر چترال کے لئے الگ گرڈ اسٹیشن کی تنصیب
جوٹی لشٹ میں تنصیب گریڈ اسٹیشن سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی بوجہ دوری اور Catchment area زیادہ ہونے کہ وجہ سے باقاعدہ اور منظم انداز میں نہیں ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے اپر چترال کے عوام کو ہر وقت مشکلات کا سامنا رہتی ہے اس بنا ء پر ان اپر چترال کے عوام کی متواتر اورنہ ختم ہونے والی مطالبے پر حکومت اپر چترال کے لئے الگ گریڈ اسٹیشن کی منظوری دے چکی ہے۔ بحوالہ ایم۔این۔اے چترال یہ فیڈرل پی۔ایس۔ڈی۔ پی میں بھی Reflectہوچکا ہے۔ اس مقصد کے لئے ماہرین کی ایک ٹیم اپر چترال کاتفصیلی سروے کرنے کے بعد گریڈ اسٹیشن کی تنصیب کے لئے گاوں جنالی کوچ میں مقام خندان کو موزوں قرار دے چکی ہے۔لہذا اس گریڈ اسٹیشن کی تنصیب پر فوری طور پر کام کاآغاز کیا جائے اور اس کی جلد از جلد شروعات کے لئے ایم۔این۔اے اور ایم۔پی۔اے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔


4انکوائری کمیشن کافوری طور پر تقرری
گولین گول ہائیڈیل پاور ہاوس اربوں روپے کی لاگت سے108 میگاواٹ بجلی پیدا کر نے کے لئے Designeکیا گیا ہے مگر بد قسمتی سے اس وقت اس کی پیدا وار ی صلاحیت بمشکل گیا رہ (11)میگاواٹ رہ گئی ہے جو کہ ایک المیہ ہے۔دل کو دہلا دینے والی اس خوفناک صورت حال کاجائزہ لینے کے لئے ماہرین کی ایک اعلٰی سطحی تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر تشکیل دیکراصل صورت حال کومنظر عام پر لایا جائے اور زمہ داران کو قرار واقع سزا دی جائے۔ اور اس کی Designedپیداوار ی استعداد کا ر یعنی 108میگا واٹ کو بحال کیا جائے۔

5ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمرز کی تبدیلی
ٹرانسمیشن لائن اور ٹرانسفارمر انتہائی بوسیدہ اور ناگفتہ بہہ حالت میں ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں اکثر و بیشتر تعطل رہتی ہے ان کی Replacementاز حد ضروری ہے۔تاکہ عوام کو باقاعدہ گی اور منظم اندازمیں بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

6ریشن بجلی گھر کی فوری تکمیل او ر ر وازانہ اجرت کی بنیاد پر تعینات ملازمین کی مستقلی
ریشن بجلی گھر کی تعمیر نومبر 2020تک مکمل ہونی تھی مگر 2021تک مکمل نہیں کیا جا سکاہے اور فی الحال اس پر کام بھی نہیں ہو رہا ہے اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس میں کام کرنے والے مختلف کیڈر کے روزانہ اجرت والے ملازمین کومستقل کیا جائے تاکہ یہ ملازمین عوام کو بہتر سروس دے سکیں۔
اپر چترال کے عوام اپنے گہری نیند میں سوئے ہوئے وفاقی اور صوبائی نمائندوں سے جلد از جلد بیدار ہو کربجلی کی فوری بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔


میر ایوب
سر پرست اعلٰی تحریک تحفظ حقوق اپر چترال


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, مضامینTagged
45019