Chitral Times

Dec 2, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے گولین پاور ہاوس میں ایم پی اے کے زیر صدارت اجلاس

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز)اپرچترال میں ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف ممبرصوبائی اسمبلی چترال وچیئرمین ڈیڈک اپرچترال مولاناہدایت الرحمن کی زیرصدارت ایک اہم جلاس گولین پاروہاوس میں منعقدہوئی۔ جس میں اے ڈی سی ریلیف اینڈ ہومن رائٹس لوئرچترال عبدوالی خان،اسسٹنٹ کمشنر اپرچترال شاہ عدنان،آرای پیڈو ریشن پاورہاوس شہزاد سیلم،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال شہزاد،انجینئرایوب گولین پاورہاوس،اپرچترال کے سیاسی ومذہبی قائدین اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

ایم پی اے اورعمائدین علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپرچترال کوبجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے صارفین کاجینااجیرن کردیا ہے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے اپرچترال میں 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔


انہوں نے کہاکہ نیشنل گرڈ کے 132کے وی کے دو فیڈر ایک ۱۲ جنوری اوردوسراپندرہ نومبرسے لواری ٹاپ میں خراب ہونے کی وجہ سے اپرچترال کا برقی نظام درہم برہم ہوچکاہے اس لئے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ نیشنل گرڈکے لائن فوری طورپربحال کیاجائے ۔ انھوں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بندہوچکے ہیں بچے گھروں میں آن لائن کلاسز لے رہے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اُن کا تعلیمی نظام بھی متاثرہوچکاہے۔


ضلعی انتظامیہ،واپڈا،پیسکو،پیڈوحکام نے عوامی نمائندوں سے طویل مشاوارت کیاگیااورکہا کہ چونکہ تمام صارفین ریشن پاورہاوس کوبخوبی علم ہے کہ چکدرہ گرڈاسٹیشن سے چترال کوبجلی کی سپلائی منقطع ہوچکی ہے اس وقت گولین گول پاورہاوس سے بجلی کی سپلائی چالوہے گولین گول پاورہاوس میں پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہے

اس وجہ سے درج ذیل شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شام پانچ بجے سے لیکررات دس بجے تک ایک دن فیڈرنمبر3اورووسرے دن فیڈرنمبر2آن ہوگا،رات دس بجے سے لیکرصبح نوبجے تک ایک دن فیڈرنمبر2اوردوسرے دن فیڈرنمبر3آن ہوگا،صبح نوبجے سے لیکردن دوبجے تک فیڈرنمبر2موڑکھوتک اورفیڈرنمبر3بونی تک آن ہوگا،

لوٹ اویر،تورکھواورمستوج سیکشن بندہونگے اوردوبجے سے لیکرپانچ بجے تک ایک دن فیڈرنمبر2اوردوسرے دن فیڈرنمبر3آن کیاجائے گا۔لوڈمیں کمی بیشی،گرڈاسٹیشن میں ٹیکنیکل فالٹ یالائن فالٹ کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شیڈول کے دورانیے میں کمی بیشی ہوگی۔ انجینئرمحمدایوب نے واپڈا کی طرف سے بجلی وولٹیج بڑھانے کی یقین دہانی کی 19نومبرسے 25جنوری کوجس وولٹیج پربجلی دی جارہی تھی وہ بحال کیاجائے گا۔اوریہ بھی فیصلہ کیاگیاکہ محکمہ پیڈو کے تین ملازمین امیرمحمد،عطاء اللہ اورشہزاد جوٹی لشٹ گرڈاسٹیشن میں مسلسل ڈیوٹی دیں گے۔


ایم پی اے چترال مولاناہدایت الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ دوسرے سرکاری اداروں کی طرف سے واپڈا،پیسکواورپیڈوکے ملازمین کو دوسال کے اندرٹرانسفرکیاجائے اس حوالے حکومت نے قانون سازی کی ہے جوخراج تحسین کے مستحق ہے۔ایم پی اے نے گرڈاسٹیشن کے متازعہ ملازم کوفوری ٹرانسفرکرنے اورپیڈوگہکیرکے فیڈرکوریشن میں شفٹ کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پراپرچترال کے شمس الرحمن لال،رحمت سلام لال،شاہ وزیر،امیرایوب،حبیب،(ر)صوبیدارقربان علی،پرویزلال،ذکرمحمدزخمی،ظاہرشاہ،(ر)صوبیدارنورحسین اوردیگرموجودتھے

اس سے قبل اپر چترال کے عمائدین کا اے ڈی سی لوئیرچترال عبدالولی خان کے ساتھ الگ میٹنگ کی اور اپر چترال میں ناروالوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنے تحفظات ان کے گوش گزار کی۔

mpa hidayat and adc abdul wali golan power meeting chitral
mpa hidayat and adc abdul wali3
adc abdul wali bijli meeting
اپر چترال میں ناروا لوڈشیڈنگ کے حوالے گولین پاور ہاوس میں ایم پی اے کے زیر صدارت اجلاس 9

شیئر کریں: