Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مڈک لشٹ میں منعقدہ سنو سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر، کنیڈین ہائی کمشنرکی بطورمہمان خصوصی شرکت

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سطح سمند ر سے 8500فٹ کی بلندی پر واقع چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے زیر اہتمام ونٹر سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی محکمہ سیاحت، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن کے تعاؤن سے منعقد ہونے والے ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اتوار کے روز اختتام کو پہنچا۔ اختتامی تقریب میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور ونٹر سپورٹس کے شائقین نے شرکت کیں۔

Chitral three days Snow sports festival concluded here in Madaklasht Chitral pic by Saif ur Rehman Aziz 1


فائنل میں کنیڈین ہائی کمشنر، وفاقی جوائنٹ سیکرٹری کلائمیٹ چینج، ڈپٹی کمشنرچترال حسن عابد، ڈی پی او چترال مس سونیا شمروز خان، ونٹر فیڈریشن سکواڈرن لیڈر شاہد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔

madak lasht hindukush snow festival concludes chitral2


کنیڈین ہائی کمشنر کیساتھ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں حصہ لیا۔ فیسٹول کے شرکاء نے ہندوکش سنو سپورٹس کلب کے صدر ہشام الملک کو خراج تحسین پیش کیا ، جبکہ ایس آر ایس پی کے تعاؤن کا اعتراف کیا ۔ فیسٹیول کے موقع پر کالاش ثقافتی ڈانس، چترال کے روایتی ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا اور ساتھ پیراگلائڈنگ کا بہترین مظاہرہ کیا گیا۔ جس سے سیاح اور شائقین محظوظ ہوئے۔

Chitral three days Snow sports festival concluded here in Madaklasht Chitral pic by Saif ur Rehman Aziz 3 1


اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل رہا۔ تحصیل دروش کے پسماندہ اور دورافتادہ مڈک لشٹ کی برف سے ڈھکی ہوئی وادی میں منعقد ہونے والے اس فیسٹیول میں بڑی تعداد میں نے شرکت کیں۔

Chitral three days Snow sports festival concluded here in Madaklasht Chitral pic by Saif ur Rehman Aziz 2

کنیڈین ہائی کمشنر مس وینڈی گیلمورفائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاقوں روایتی ثقافتی پروگرام منعقد ہو ئے، بون فائر، بار بی کیو اور محفل موسیقی کی محفلیں سجائی گئیں۔

madaklasht snow festival candaian tourist skining

ائنل تقریبات کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔ مڈک لشٹ ویلی میں ان تین دنوں کے دوران جنگل میں منگل کا سماں رہا۔ فیسٹیول میں سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

hindukush snow festival madaklasht chitral 2

فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ سات کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کے ساتھ بھی آئس ہاکی کے تین کھلاڑی فیسٹیول میں آئے۔

madaklasht chitral hindukush snow festival 2021 2 1


ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے کنیڈین ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ونٹر سپورٹس فیڈریشن پاکستان،کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ اداکیا۔

madak lasht hindukush snow festival concludes chitral4
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral1
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral
Chitral Canadian High commissioner Gilmour Wendy witness the final event of Hindukush Snow Festival at Madaklaht Chitral pic by Saif ur Rehman Aziz
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 16
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 161
canadian
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 11
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 1
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 16t
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 13f
madak lasht hindukush snow festival concludes chitral 161t

شیئر کریں: