Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی دروش کے زیراہتمام خان عبدلغفارخان (باچاخان) کی برسی منائی گئی

شیئر کریں:


دروش (چترال ٹائمز رپورٹ ) جمعہ کے روز عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش نے خان عبدوالغفارخان  (باچاخان) کی برسی احترام کے ساتھ منائی۔


اجلاس کی صدارت تحصیل دروش کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد عالم اورخدیجہ بی بی صوبائی نائب صدر خواتین نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت مولانا خان شرین نے حاصل کی۔


اس موقع پر جنرل سیکٹری تحصیل دروش عبا س حسین نے باچاخان کے سوانح حیات پر مختصر روشنی ڈالی۔اجلاس کے شراکانے باچا خان کو قومی ہیرو کے ساتھ ساتھ ایک بہتریں سیاسی، سماجی اور رہبر قرار دیااور ان کی کوششوں کو سراہا۔


اجلاس کے شراکاء نے اس با ت پر افسوس کا اظہار کیا کہ باچاخان جیسے شخصیت کو  غدار قرار دینا اس ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے۔وہ شخص جس نے قائداعظم کے ساتھ عدم تشدد، آزادی اور تعلیم پر زور دیا۔
اجلاس میں سیاسی شخصیات، صوبائی عہدہ داران، تحصیل لیول کے ذمہ داران اور وورکرز نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اس اجلاس میں  صوبا ئی نائب صدر خدیجہ بی بی، صوبائی کونسل ممبر عباس جان،ضلعی سینئر نائب صدر غلام احد، عباس حسین جنرل سیکڑی تحصیل دروش،  سینئر نائب صدرشان محمد تحصیل دروش  نے شرکا ء کے ساتھ خظاب کیا۔


اجلاس کا اختتام  قاری جمال عبدالناصر نے دعائیہ کلمات کے ساتھ باچاخان اور ولی خان کے روح کے ایصال ثوا ب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

ANP drosh chitral5
ANP drosh chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44908