Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چنیوٹ میں چترال کی بیٹی کی اندوھناک قتل کے خلاف چترال لوئیر میں احتجاجی مظاہرہ

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) انجمن دعوت عزیمت چترال کی کال پر چترال پی آئی اے چوک میں گذشتہ روز چنیوٹ میں قتل ہونے والے چترال کی بیٹی کے لئے احتجاج کیا گیا ۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ۔ کہ ملزم کو کھٹہرے میں لاکر انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ تاکہ آیندہ کوئی اس قسم کا بھیانک قدم نہ اٹھا سکے ۔ اس موقع پر مقررین نے مطالبہ کیا ۔ کہ چترال سے بلا تحقیق شادی کرنے والے افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ۔ تاکہ یہ دن دیکھنا نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا ۔کہ اب تک درجنوں چترال کی شادی شدہ بیٹیاں اپنے شوہروں اور سسرالیوں کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ لیکن کسی ایک کو بھی اس کئے پر سزا نہیں ہوئی ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ۔ کہ شادی سے پہلے خاندان اور رشتے کے بارے پولیس اور انجمن دعت عزیمت کے ذریعے ضرور تحقیق کروائیں ۔ تاکہ اس قسم کے حالات سے واسطہ ہی نہ پڑے ۔ انہوں ڈی پی او چترال سے مطالبہ کیا ۔ کہ وہ اپنے ذریعے سے اس ظلم و زیادتی کے خلاف کاروائی میں متاثرہ خاندان کی مدد کریں ۔ انہوں نے چوری چھپے شادی کروانے میں کردار ادا کرنے والے دلالوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ واضح رہے ۔ کہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شادی چینوٹ پنجاب میں ہوئی تھی ۔ جسے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خاوند نے قتل کر دیا ہے ۔ انجمن دعوت وعزیمت چترال کے صدر جاوید اقبال نے کہا ہے ۔ کہ اب تک تیس سے زیادہ چترال کی بیٹیوں کی۔زندگیاں ختم ہوچکی ہیں ۔ جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے ۔ انہوں نے چترال کے تمام آئمہ مساجداور علما ء سے اپیل کی ہے ۔ کہ وہ اس حوالے سے عوامی سطح پر گاوں گاوں آگہی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ جلسے سے عنایت اللہ اسیر ، صلاح الدین طوفان اور شریف اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
44903