Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی لاسپور میں پہلی دفعہ پندرہ روزہ آئس ہاکی ونٹرگیمز کا انعقاد

شیئر کریں:

ہرچین (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوکل کونسل اپر چھترار ہرچین لاسپور میں لوکل کونسل ،آغا خان یوتھ اسپورٹ بورڈ، اور علاقے کے لوگوں کی تعاون سے آئس ہاکی ونٹر گیمز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس شاندار ایونٹ میں کینیڈین ہائی کمشنروینڈے گیلمور بطور مہماں خصوصی تھے۔آیس ہاکی گیمز پندرہ دن پہلے شروع ہوئے تھے ،اس ایونٹ میں وادی لاسپور کے کل ۱۵ ٹیموں نے حصہ لیا، آیس ہاکی جیسے شاندار ونٹر گیم کو فروع دینے کے لئے آیئر مارشل شاہد ندیم نے اس گیم میں استعمال ہونے تمام گیمزکٹس مفت میں فراہم کئے تھے۔جبکہ انیمواریمنٹل اکیڈمی بونی اپر چھترارکے چیف آصف بطور کوچ آیس ہاکی علاقے کے بچوں کو مفت میں تربیت فراہم کر رہے تھے۔اس پروگرام کو باقاعدہ تربیت دینے میں پرذیڈننٹ ریجنل کونسل اپر چھترار امیتاز عالم نے کلیدی کردار کیا ہے۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest7

اس سے پہلے وادی لاسپور کے عوام نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہو ئےپرذیڈننٹ لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ کی سربراہی میں شاندار اور منفرد انداز میں مہمان خصوصی کا کھوار ثقافت کے عین مطابق استقبال کیا،سب سے پہلے صدر لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ نے مہماں خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور کو چھتراری ٹوپی پہنائی اور علاقے کے جغرافیائی اور سیاحتی اہمیت پر مہمان خصوصی کو جامع انداز میں بریفینگ دی،اس موقع پر صدر نامندار لوکل کونسل راجہ ذوالفقار علی شاہ نے شنددور پاس اور بشقار گول،پھرگرام گول،ریژون گول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تاریخی داروں کی اہمیت کے حوالے سے بھی مہماں خصوصی کو اگاہ کیا۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest

علاقے کے لوگوں نے مہمانو ں کے استقبال کے واسطے ثقافتی شوکا انعقاد کیا اس شو میں روایتی لوگ گیت اور معروف ثقافتی ڈانس پھستک کا شاندار مظاہر ہ کیا،اس موقع پر بوایئز اسکاوٹ، گرلز اسکاوٹ ،اور علاقے کے معتبرات اور نوجوانوں نے اپنے بہتریں خدمات پیش کئے۔جبکہ اسٹیج سکرٹیری کے فرایض نوجوان اسکالر اکبر حسین سر انجام دے رہے تھے۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest2

آیس ہاکی ایونٹ کے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں مہماں خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور نے علاقے کے لوگوں کا ان کی شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا ، اور اس منفرداور شاندار و کامیاب ایونٹ مفعقد کرنے لوکل کونسل اور ریجنل کونسل کے پورٹفلیو کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مہماں خصوصی نے کہا کہ ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے، جہاں نوجوانوں کو اس طرح کے صحت مند مواقع فراہم کئے تو وہ معاشرہ سماجی برایئوں سے پاک ہو تا ہے۔ونٹر گیمز کی شروعات سے اس علاقے میں سیاحت کو مزید فروع دینگے،جس علاقے اور جس ملک کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest4


انھوں نے کہا جب سیاحت کو فروع ملے گا تو یقین سیاح اس علاقے کا رخ کرینگے،اس وقت یاد رکھنا اپنے صاف وسھترے ماحول کو اسی انداز میں صاف رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے بہتر میعار زندگی کے لئے اپنے ماحول کو صاف رکھنا وقت کیا اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر مہماں خصوصی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ہم وقت کیساتھ ماحول و سیاحت کے حوالے سے اس علاقے میں کا م کرنے کے خواہاں ہیں۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest3

پروگرام کے آخر میں صدر لوکل کونسل نے اس سردی کے موسم میں اس لحاظ سے کامیاب و شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر ان تما م لوگوں ،بوئیز اسکاوٹ ،گرلز اسکاوٹ ،والینٹیرز، کا شکریہ ادا کیا ۔اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح ایونٹ کو مزید کامیاب بنانے میں علاقے کے عوام اور نوجوان اپنا مثبت کردار ادا کرنیگے۔

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest1

اس ایونٹ کی کامیابی پر راجہ ذولفقار علی شاہ اور ان کی تمام ٹیم مبارکباد کے مستحق ہے ۔چھترار کے سیاحتی مقام شندور کے دامن میں واقع لاسپور میں اس نوعیت کی ونٹر گیمز کی انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروع ملے گا۔اور نوجوان نسل کو ایک صحت مند معاشرہ ملے گا۔
یاد رہے راجہ ذولفقار علی شاہ ایک محترک نوجوان ہے وہ محکمہ تعلیم میں بطور اے ڈی آو اسپورٹ اپنے بہتر یں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ ایک شوشل ورکر بھی ہے

harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief guest5
harchine mastuj ice hockey canadian high commissioner chief

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
44882