Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوڈیشل کمپلیکس چترال کی تعمیر کے لئے80ملین روپے کا فوراً اجراء کیا جارہا ہے۔چیف جسٹس پشاور

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کی وفد نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار چترال کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کی قیادت میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید سے ملاقات کی اور اُنہیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔

اُنہوں نے نئے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمپلیکس چترال کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر کے بارے میں بتایا اور گذشتہ ایک سال سے سرکٹ کورٹ چترال میں بینج کی عدم دستیابی کے بارے میں عوامی مطالبہ سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر چترال میں انٹرنیٹ اور دوسرے ٹیلی کمیونیکیشن کی ابتر صورت حال کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے درج بالا تمام مسائل کی نسبت یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے80ملین روپے کا فوراً اجراء کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ سردیوں کے فوراًبعد پشاور ہائی کورٹ کا جسٹس مقدمات کی سماعت کے لئے چترال سرکٹ آئے گا جبکہ وہ خود بھی چترال کا دورہ کرینگے۔

چیف جسٹس نے اپر چترال میں جوڈیشل کمپلیکس کے لئے قاق لشٹ کے مقام پرزمین کی فزبیلٹی رپورٹ مانگی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے چترال کے ابتر روڈز کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے ججزکی خالی آسامیوں کر جلد پُر کرنے کا وعدہ کیا۔اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ بار اپر چترال غلام مصطفی ایڈوکیٹ،معراج الدین ربانی ایڈوکیٹ،ظفر الحق ایڈوکیٹ،فرید احمد ایڈوکیٹ،قاضی محبوب الحسن ایڈوکیٹ اور محمد ارسلان ایڈوکیٹ بھی موجودتھے۔

bar chitral met cj pesh2

شیئر کریں: