Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال نے بی۔اے/بی۔ایس سی سپلیمنٹری امتحان کا اعلان کردیا

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) یونیورسٹی آف چترال نے بی۔اے/بی۔ایس سی سپلیمنٹری امتحان 2020کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق یہ امتحانات 15فروری سے شروع ہوں گے۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر آف امتحانات کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سالانہ امتحان 2020ء میں شریک ایک یا ذیاد ہ مضامین میں فیل امیدوار 9فروری تک مقررہ داخلہ فارم پر درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک مضمون کے لئے فیس 2250روپے جبکہ دو مضامین کے لئے 3150روپے مقرر کی گئی ہے جسے بنک آف خیبر کے چیو بازار برانچ میں جمع کیا جاسکتا ہے۔ پرائیویٹ امیدوار یونیورسٹی کے ویب سائٹmission.uoch.edu.pk www.adکے ذریعے ان لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44670