Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ توانائی و برقیات کا ہائیڈرو پاور سیکٹر میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے محکمہ توانائی و برقیات کا صوبائی حکومت کی انٹرنشپ پالیسی کے مطابق انٹرنشپ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس پالیسی کے تحت بیک وقت 40 فریش گریجویٹ انجینئرز اور ڈپلومہ ہولڈرز کو انٹرنشپ دیا جائے گا جس کے ذریعے صوبے کینوجوانوں کو ہائیڈرو پاور سیکٹر منصوبوں میں ہنرمند بنانا مقصود ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی و برقیات حمایت اللہ خان نے محکمہ توانائی کے انٹرنشپ پالیسی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ہیومن ریسورس منیجر پیڈو شاہد خان، ظہور خان سمیت متعدد حکام نے شرکت کی مشیر توانائی نے کہا کہ انٹرنشپ محکمہ توانائی کے زیر انتظام پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مختلف ہائیڈروپاور پراجیکٹس میں دئیے جائیں گے اجلاس میں بتایا گیا کہ انٹرنشپ پی ایم آر یو PMRU کے آنلائن پورٹل پر بہت جلد مشتہر کی جائے گی اور انٹرنز کو ایک سال کیلئے 25 ہزار روپے ماہانہ کے حساب س


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44633