Chitral Times

Oct 16, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے ایک اور فرزند جمیل الرحمن کا اعزاز، سیرت النبی ؐکےموضوع پرایم فل مکمل کی

شیئر کریں:

چترا ل(نما ئندہ چترا ل ٹائمز) چترال کے ایک اور فرزند حافظ جمیل الرحمان نے ملکی اور غیر ملکی ایگزامنیر کی موجود گی میں اپنے ایم فل کے تھییسس کا کامیابی سے دفاع کرنے میں کامیاب ہوا۔ ایم فیل میں اُنکا موضوع سیرت النبی صلی االلہ علیہ وسلم تھا۔جمیل چترال کے علاقہ موڑکہو کے گاؤن مژگول کے مقبول علمی گھرانے کا چشم و چراغ اور ریٹائرڈ پرنسپل گل حسین کے فرزند ارجمند ہیں۔ جمیل الرحمان نےمالاکنڈ یونیورسٹی سے بی اے اور پشاور یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔۔اور اب مُلک کے معروف علمی ادارہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جمیل ارحمٰن حافظ قرآن ہونے کے ساتھ جامعہ اشرافیہ لاہور سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

jamil ur rehman mphil chitrali 2

شیئر کریں: