Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کیلئے پی آئی اے کی سروس میں بہتری اور کرایوں میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔ ارشد ملک

شیئر کریں:

اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ نے چٸیرمین پی آٸی اے ارشد ملک سے اس کے دفتر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔

ملاقات کا مقصد چترال میں فلاٸیٹس کے شیڈول کرایوں میں کمی اور سروس کو بہتربنانے کے حوالے سے تھا۔چٸیرمین پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ فلاٸیٹس بھی بڑھا دیے جاٸیں گے اور کرایوں میں لوکلز یعنی چترال کے رہائشی لوگوں کے لیے خصوصی رعایت دی جاۓ گی۔

اس ملاقات میں شانگلہ سے پاکستان تحریک انصاف کے سنٸیر رہنما نواز خان۔منسٹر سوشل ویلفيئر پنجاب اسمبلی یاور عباس ۔ سنٸیر رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال لوٸیر اسرار الدین صبور بھی شامل تھے۔

wazir zada met pia chairman
wazir zada met pia chairman1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44591