Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایس ایس ٹی ویلفیئرایسوسی ایشن چترال کااجلاس،صوبائی قائدین کے خلاف ایف آئی ار کی مذمت

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن چترال لوئر کا ایک اجلاس زیر صدارت قاری محمد یوسف گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل ہائی اسکول چترال میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں ایس ایس ٹی اساتذہ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جنرل سیکرٹری امتیاز الدین نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔

اجلاس کے دوران مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس میں صوبائی قائدین پر ایف آئی آر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔ اس کے بعد ایس ایس ٹی ویلفئیر ایسوسی ایشن کو مزید فعال مضبوط بنانے اور آئندہ کے لیے کوششوں پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔


اجلاس میں صدر قاری محمد یوسف نے ایس ایس ٹی اپگریڈیشن پر ھونے والی ابتک کی کوششوں، پیش رفت اور آئیندہ کے لائحہ عمل پر بات کی۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ میں ردوبدل کی بھی منظوری دی گئی۔ شرکا ء نے ضلعی و صوبائی قائدین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فی الفور 2015 میں اپنے ہی پاس کردہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے جس کی توثیق عدالت عالیہ نے بھی کی ھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44562