Chitral Times

Mar 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہائیرایجوکیشن اورآئندہ بھرتی ہونیوالے ملازمین کوپنشن سے محروم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔تنظیم اساتذہ

شیئر کریں:

پشاور(  چترال ٹائمزرپورٹ) تنظیم اساتذہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبای صدر ہدایت اللہ نے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کے ملازمین کی پنشن ختم کرنا اورآئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنابہت ہی تشویشناک اقدام ہے اور ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے حکومت کے اس فیصلے پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ سرکاری عمارتوں میں رہنے والے ملازمین اس کی ری نیویشن خود کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم یونیورسٹیز کے اساتذہ کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ہائیر ایجوکیشن میں اپوائنٹمنٹ اور دیگر ڈیویلپمنٹل کاموں کے لئے مؤثر بجٹ مختص کرے۔اور ہائیر ایجوکیشن اور آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیں ورنہ تنظیم اساتذہ تمام ملازمین کیجائز مطالبات کی حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔


شیئر کریں: