Chitral Times

Mar 7, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وفاقی حکومت کی منی مائیکروہائیڈل سٹیشنزکی تعمیر کے لئے تعاون کی پیشکش

شیئر کریں:

معیاری مشینری کی تنصیب کے لئے بلجیم ٹیکنالوجی کوپرکھاجائے،13موزوں سائیٹس پیش کردی گئیں
پسماندہ وبجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر اچھااقدام ہے،وفاقی وزیر فوادچوہدری


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواکے پسماندہ اوربجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں منی مائیکروہائیڈل سٹیشنر (چھوٹے پن بجلی گھروں) کی تعمیر کے لئے معیاری مشینری کی دستیابی کے سلسلے میں تعاون کی پیش کش کی ہے اوران منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کو ملک کے دیگر صوبوں تک توسیع دینے کا عزم دہرایا ہے۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادحسن چوہدری نے ویڈیولنک کے ذریعے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر توانائی حمایت اللہ خان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے پسماندہ اوربجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں پہلے مرحلے کے دوران 356منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر کے پروگرام کی کامیابی پرحکومتی کاوشوں کو بے حد سراہااوراس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے دوسرے مرحلے میں مزید منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر کے لئے لوہیڈ کے دوران بجلی پیداکرنے والی معیاری(مشینری) ٹربائن کی تنصیب پر زوردیا۔اس موقع پر صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ خان نے معیاری مشینری کی تنصیب کے سلسلے میں 13موزوں سائیٹس وفاقی وزیر کوپیش کیں اورکہا کہ بلجیم ٹیکنالوجی کی حامل مشینری کوان سائیٹس پر نصب کرکے معیارکو پرکھا جائے۔جس پر وفاقی وزیر نے اتفاق کرتے ہوئے مشینری کے معیارکی کامیابی کے بعد اسے لوکل ٹرانسفرآف ٹیکنالوجی کے عزم کودہرایا اورمنی مائیکروہائیڈل سٹیشنزکو پنجاب سمیت ملک کے دیگر منصوبوں میں تعمیر کرنے پر زوردیا۔


شیئر کریں: