Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے۔ تحریک حقوق عوام اپر چترال

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اپر چترال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدترین شکل اختیار کر گئی ہے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ واپڈا ٹرانسمشن لائن میں کہیں مسئلہ ہے۔ لیکن واپڈا حکام تاحال مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ اس وجہ سے اپر چترال میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے شدید سردی کے دنوں میںؔ بے جا تنگ کرنے سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ خدانخواستہ برف باری کی صورت میں مرمت کا کام بہت مشکل ہو جائے گا۔ لہذا ایم این اے ،معاون حصوصی وزیر زادہ ،ایم پی اے، ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام سے گزارش ہے کہ عوام کے مفاد کی خاطر بروقت اور برف باری سے پہلے مذکورہ مسئلہ حل کروائیں۔ بصورت دیگر عوام احتجاج پر مجبور ہوگی۔ ،


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44473