Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنراپرچترال کاڈی ایچ او کے ہمراہ پولیومہم کے سلسلے میں مختلف مقامات اورٹرنزٹ پوائنٹ کادورہ

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال میں انتہائی سردی کے باوجود انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود منگل کے روز کیٹگری ڈی ہسپتال بونی کا دورہ کیا اور ہسپتال کے اندر تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رحمت امان ڈی،ایچ،او اپر چترال بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ ایم ایس ڈاکٹر فرمان ولی نے انھیں ہسپتال اور پولیومہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے فکسڈ سنٹر، محتلف ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ اور متعدد پولیو ٹیموں کا بھی معائنہ کیا دوران انسپکشن انہوں نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ان کے کام کو سراہا۔ انہوں نے پولیو ورکرز سے ان کے مسائل بھی دریافت کیا۔

DC upper chitral shah saood visit thq hospital and polio
DC upper chitral shah saood visit thq hospital 3 1
DC upper chitral shah saood visit thq hospital

شیئر کریں: