Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ڈپٹی کمشنرزغیرقانونی پٹرول پمپس کو سیل کرکےمالکان کےخلاف قانونی کاروائی کریں۔چیف سیکرٹری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ میں قائم صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے وفاقی حکومت کی احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 9 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے جن میں بنوں، ڈی آئی خان، کرم، ہنگو، کوہاٹ، دیر لوئر، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور شامل ہے۔

انہوں مزید بتایا کہ متعلقہ اضلاع سے موصول شدہ رپورٹ کے مطابق کل 88 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں اب تک 76 پٹرول پمپس سیل کردیئے گئے ہیں۔ اسی طرح تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز وفاقی حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر فوری کاروائی کریں اور وہ تمام افراد جو غیر قانونی طور پر پٹرول پمپس چلارہے ہیں کے خلاف کاروائی کرکے رپورٹ چیف سیکرٹری آفس ارسال کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44440