Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈی پی او چترال لوئرسونیا شمروز کی موجودگی میں خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا۔خدیجہ بی بی

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے نایب صددخدیجہ بی بی نے چترال لویر میں سونیا شمروز خان کی بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے چترال کے لئے نیک شگون قرار دیا ہے۔ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ پورے صوبے میں چترال میں سب سے پہلی مرتبہ ایک خاتون ڈی پی او کی پوسٹنگ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے سونیا شمروز خان کی موجودگی میں خواتین کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا اور ان کی خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی آ ہے گی۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ اب خواتیں اپنے مسائل بلا جھجک اور کھل ڈی پی او کے سامنے بیان کرسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ پشاور سے چترال واپسی پر ڈی پی او کی خدمت میں حاضر ہو کر خواتین سے متعلق مسائل سے آگاہ کریں گے۔


شیئر کریں: