Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بائی پاس روڈ کے کاروباری حلقوں کوپانی اوربجلی کی سہولت مہیا کیجائی۔شبیراحمد

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صدر تجاریونین چترال شبیر احمد نے کہا ہے کہ بائی پاس بازار کے تقریبا پچیس سو دکاندار پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں اور ساتھ بائی پاس بازار کے مختلف دکاندار بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔ تجاربرادری کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال تجاری برادری کی درخواست پر یو این ڈی پی کی تعاون سے چترال کے مختلف بازاروں میں واش رومز تعمیر کئے گئے اور ساتھ اتالیق بازار سے کڑوپ رشت بازار تک ٹی ایم اے کے زیرانتظام پائپ لائن بچھایا گیا تھا مگروہ اب تک لاوارث ہے ۔ اور تجاربرادری پانی کے بوند بوند کوتر س رہے ہیں۔ جبکہ بجلی کیلئے بار بار ایم این اے کے نوٹس میں لانے کے باوجود مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جارہا ہے۔
صدرتجاریونین شبیر احمد نے چترال بائی پاس بازار کے دکانداروں کیلئے بجلی اور پانی کی سہولت جلد ازجلد مہیاکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitral bazar rush2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44413