Chitral Times

Jan 27, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا زیر تعمیر تورکہو استارو متبادل روڈ اور کاروباری مقامات کا دورہ

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے علاقہ تورکہو کا دورہ کیا۔ دورے کامقصد عوام الناس کی جانب سے میڈیا کے زریعے علاقے میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے حوالے شکایات کا ازالہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کے نرخنامے چیک کئے ۔ کاروباری حضرات کوگرانفروشی کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی خرید وفروخت سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ مذید برآں انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کاروباری مقامات کے ساتھ انھوں نے زیر تعمیر تورکہو متبادل روڈ بمقام استارو کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکہدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور موقع پر موجود زمین مالکان کو یقین دلایا کہ ان کے زمین کے معاوضہ جات ان کو جلد ادا کی جائے گی ۔


شیئر کریں: