
اپر چترال میں پولیو مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنراورڈی ایچ او کی مختلف علاقوں کا دورہ
اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نےڈاکٹر رحمت امان ڈی،ایچ،او اپر چترال اور ڈاکٹر فرمان ایم ایس اپر چترال کے ہمراہ اپر چترال کے محتلف علاقوں میں موجود متعدد علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کا معائنہ کیا اوراس قومی فریضہ کو احسن انداز میں پائہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں جملہ عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں بطور شہری اپنا اپنا کردار ادا کریں اورحکومت وقت کا ساتھ دیں۔

