Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گہریت میں آتشزدگی،رہائشی مکانات جل کر خاکستر،لاکھوں کا نقصان

شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ) لوئر چترال کے مقام گہیرت میں تاج محمد نامی شخص کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم فائر وہیکلز کے ساتھ موقع پرپہنچی اور 45 منٹ فائر فائٹگ کرکے آگ پر قابو پالیا، آگ پر قابو پاکر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آس پاس کے مکانات کو متاثر ہونے سے بچا لیا، تاہم مکانات کی چھت لکڑی کے ہونے کی وجہ سے آگ لگتے ہی پورے مکانات آگ کے لپیٹ میں آئے اور جل کر مکمل خاکستر ہوگئے۔آگ میں گھریلیو سامان بھی جل گئے ۔نقصانات لاکھوں میں بتایا جاتاہے۔ آگ لگنے کی وجہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شرٹ سرکٹ ہے تاہم مقامی پولیس مذید تفتیش کررہی ہے ۔

فائر فائٹگ میں ریسکیو 1122 کے 4 فائر فائٹرز ، دو فائر وہیکلز نے حصہ لیا اور 9000 لیٹر پانی استعمال ہوا.

دریں اثنا مختلف مکاتب فکر نے کہا ہے کہ متاثرہ شخص انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے مدد کے طلبگار اور اس سردیوں میں کھلے اسمان تلے رہنے پر مجبورہے انھوں نے حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ غیرسرکاری اداروں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے۔

chitral gahirat cought fire
chitral gahirat cought fire2
chitral gahirat cought fire 1122
chitral cought fire residential house3

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44348