Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں اعلیٰ تعلیم کیلئے کوشان ادارہ ’روز‘کیطرف سےایم بی بی ایس اسٹوڈنٹ کو سکالرشپ دیاگیا

شیئر کریں:

دروش ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال میں باصلاحیت مگر مالی وسائل سے محروم طلباء وطالبات کی اعلیٰ تعلیم کے کوشان ادارہ ROSEکے زیر اہتمام اسکالرشپ کی ادائیگی کی تقریب دروش میں منعقد ہوئی جس میں یونائٹڈ میڈیکل کالج کراچی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم اسد ایوب ساکن دروش کو 50ہزار روپے کا چیک دیا گیا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق مہمان خصوصی تھے جبکہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حاجی گل نواز مہمان اعزاز تھے جبکہ دروش کے عمائیدین بھی موجود تھے۔ اسد ایوب کو کورونا کی عالمی وبا کی وجہ سے دوسرے اسکالرشپ کے بند ہونے پر مالی دشواریاں پیش آرہی تھیں جس کی بنا پر انہیں ROSEکی طرف سے مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیرمین ROSEہدایت اللہ نے اس موقع پر کہاکہ ROSEمقامی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے باصلاحیت طلباء وطالبات کی مالی معاونت کرکے انہیں اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کے قابل بنانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے مخیر حضرات اس سلسلے میں دل کھول کر اپنے عطیات دے رہے ہیں جوکہ قابل تعریف ہے لیکن زمینی حقائق کے مطابق مسئلے کی شدت ذیاد ہ ہے جس کی بنا پر چترال کے اہل ثروت حضرات کو اس میں مزید آگے بڑھ کر ذیادہ لگن اور جذبے کے ساتھ ROSEکا ساتھ دینا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر مالی وسائل کی کمی کے بنا پر کوئی طالب علم اعلیٰ تعلیم کے حصول سے محروم رہے اور ان کی صلاحیت ضائع ہوجائے تویہ ایک قومی المیہ سے کم نہیں ہوگا۔ اس موقع پر چیرمین ROSEہدایت اللہ نے اپنی تنظیم کی طرف سے اے اے سی دروش عبدالحق کو شیلڈ پیش کیا جبکہ انہوں نے بھی چیرمین ROSE کو شیلڈ پیش کیا۔ تحصیلدار دروش عبدالسلام اور معروف سماجی کارکن محمد عالم خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

IMG 20210108 WA0153 2
rose chitral chairman hidayat presenting soviner to ac drosh

شیئر کریں: