Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آج کی نسل ….سمرہ عزیز گرم چشمہ

شیئر کریں:

 آج کی نسل جب “والدین” بنیں گے تو کیسے پرورش کریں گے اپنی اولاد کی جب خود ہی ہر قسم کی برائی میں ملوث ہوں گے تو اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں گے؟؟؟

 آج کی ماں سالن روٹی میں نہیں بلکہ ٹک ٹوک

 رانجھا رانجھا کر دی اے،

کہیں دیپ جلے ،

اور میرے پاس تم ہو ٹی وی سیریل میں کھو چکی ہے وہ یوٹیوب کی دیوانی ہوچکی ہے

آج کی ماں بھی اس دور کی طرح جدید ہے۔

? بچی نے شارٹس پہنی ہیں تو کوئی بات نہیں،

ٹائٹس پہنی ہیں تو کوئی بات نہیں،

 شرٹ چھوٹی ہے تو کوئی بات نہیں،

ٹک ٹوک پر بیٹھی ہے تو کوئی بات نہیں،

گھنٹوں موبائل پر لگی ہے تو کوئی بات نہیں،

 الگ کمرے میں بیٹھی ہے تو کوئی بات نہیں،

 فیس بک پر تصویر اپلوڈ کر رہی ہے تو کوئی بات نہیں،

 ٹک ٹوک پر ویڈیو بنا کر ڈال رہی ہے کوئی بات نہیں،

بیٹا رات کو دیر سے گھر آتا ہے تو کوئی بات نہیں،

بیٹا کزن کے ساتھ اٹیچ ہے تو کوئی بات نہیں،

بیٹا گھنٹوں فون پر کسی سے باتیں کرتا ہے تو کوئی بات نہیں،

 کیونکہ جدید دور ہے۔۔۔۔

? یہ سب تو آج کل کا فیشن ہے تو اتنا تو چلتا ہی رہتا ہے۔

آج کی ماں اور آج کا باپ خود اپنا زیادہ تر وقت سوشل میڈیا پر گزارتے ہیں تو کوئی بات نہیں،

“فیشن” سٹیٹس کو,

 اور یہ “ماڈرنیزم” ہماری “تربیت” اور “اخلاقیات” کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں…

پھر یہ سب تو ہونا ہی ہے اور ہوتا ہی رہے گا…

ہم “اخلاقی پستی” اور “تربیت کی کمی” کا شکار ہو رہے ہیں، ہم حرام اور حلال کا فرق ختم کرچکے ہیں،

کچھ نہیں ہوتا،

کچھ نہیں ہوتا،

 کچھ نہیں ہوتا،

 کچھ نہیں ہوتا کہتے کہتے “بہت کچھ” اور پھر “سب کچھ” ہوجاتا ہے۔

? پھر سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں،

 ناک رگڑتے ہیں،

 اور اپنی قسمت کو کوستے رہتے ہیں،

ماتم کرتے ہیں،

 اور اسی طرح غلطی پر غلطی کرتے کرتے زندگی تمام ہوجاتی ہے۔

ذرا پھر سوچیں۔؟۔

آج کی نسل جب والدین بنیں گے تو کیسے پرورش کریں گے اپنی اولاد کی جب خود ہی ہر قسم کی برائی میں ملوث ہوں گے تو اپنی اولاد کی تربیت کیسے کریں گے؟؟؟

ہوش میں آئیں۔۔۔ہوش میں رہ کر جئیں۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, خواتین کا صفحہ, مضامینTagged
44261