Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے 27 منصوبوں کی منظوری دے دی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (PDWP) خیبر پختونخوا نے 75198.239 ملین روپے لاگت کے 27 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت پیر کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی۔ جس میں پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لئے مختلف شعبوں بشمول کثیر شعبہ جاتی ترقی، صحت، اعلی تعلیم، شہری ترقی، پانی، سڑکوں، سماجی بہبود، ریلیف وبحالی، بہبود آبادی، ابتدائی و ثانوی تعلیم، آبنوشی، ٹرانسپورٹ، کھیل و سیاحت اورڈی ڈبلیو ایس ایس کے شعبوں کے 30 منصوبوں پر تفصیلی غوروخوض کے بعد 27۔ سکیموں کی منظوری دی گئی جبکہ تین سکیموں کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث موخر کرے متعلقہ محکموں کو اصلاح کے لئے بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر کثیر شعبہ جاتی ترقی کے شعبے میں سی اینڈ ڈبلیو کے لئے عمارتوں کی تعمیر کی ذیلی سکیم کے سلسلے میں غیر کیش شدہ چیکوں، اراضی کے معاوضے اور ٹھیکیداروں کے واجبات کی فراہمی کے منصوبوں کی منظو ری دی گئی ہیں۔ اسی طرح اعلی کے تعلیم کے شعبے میں 98p018 اورCPNo92p کے لئے فنڈز کی فراہمی اور مقدمہ بعنوان ارسلا خان بمقابلہ حکومت خیبر پختونخوا کے کیس میں طے شدہ رقوم کی ادائیگی کی سکیموں کی منظوری دی گئی جبکہ شہری ترقی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع جنوبی وزیرستان میں، منتخب شہری علاقوں کی خوبصورتی، بس ٹرمینل کی تعمیرذبح خانوں کی تعمیر اور شمسی توانائی والے ٹیوب ویلز کی تنصیب، پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز II کے تحت جامعہ مسجد جنیدیہ غفوریہ، کارخانو مارکیٹ پشاور کے قریب سڑکوں، گلیو ں اور نکاسی کے نالوں کی تعمیر، ورسک گریویٹی کینال کیساتھ کینال پٹرول روڈ دائی بائیں کنارے کی بحالی اور بہتری، ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کم لاگت پانی کی فراہمی کی سکیموں، رابطہ اور دیہی سڑکوں اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے مختلف اضلاع اور سب ڈویژن میں گلیوں کو پختہ کرنے اور نکاسی کے نالوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں .

اسی طرح پانی کے شعبے میں منظورکردہ منصوبوں میں تحصیل نوشہرہ، جہانگیرہ اور پبی میں نکاسی کے نظام، سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات، پلوں اور ٹیوب ویل کی بہتری و بحالی، دیر پائین میں بلامبٹ ایریگیشن سکیم کی بہتری اور توسیع، لوئر کرم میں دریائے کرم کی بائیں طرف کوچی پل کے نیچے سیلاب سے بچاؤ کے بند کی تعمیر، ضلع نوشہرہ میں موجودہ ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی اور نئے شمسی توانائی کے ٹیوب ویلز کی تعمیر، محکمہ آبپاشی کے ادارہ جاتی استحکام، استعداد کار میں اضافے اورآفیشل سیٹ اپ کی تعمیر اور تحصیل مٹہ اور خوازہ خیلہ سوات میں دریائے سوات کیساتھ سیلاب سے بچاؤ کی سٹرکچر کی تعمیر کی سکیمیں شامل ہیں۔

پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں ریلیف و بحالی کے شعبے میں ضلع شمالی وزیرستان کی معاشی بحالی اور کاروباری کے نقصانات کے ازالے کے لئے معاوضے کی ادائیگی اور صحت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے استحکام، نصیر اللہ خان بابر میموریل ہسپتال کی درجہ بی سے کیٹگری اے سطح پر تعمیر /اپ گریڈیشن کے لئے فزیبلٹی سٹڈی اور ڈیزائن کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح بہبود آبادی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں 200 فیملی ویلفیئر مراکز کا قیام جبکہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں ضلع مہمند اور ایف آر ٹانک میں فعال کیونٹی سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی منظوریاں بھی دی گئیں۔

اسی طرح کھیل کے شعبے میں خیبر پختونخوا مربوھ سیاحت ترقیاتی پراجیکٹ کے تحت شیشی کوہ سڑک کی درجہ بلندی، ایبٹ آباد ٹھنڈیانی سڑک کی درجہ بلندی، کمراٹ تا کالام سڑک کی تعمیر ٹل تا جہاز بانڈہ سڑک سمیت مختلف سڑکوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر اور خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے شعبے میں ٹیلنٹ کی نشاندہی اور فروغ کے پروگرام کے منصوبو ں کی منظوریاں دی گئیں۔ اسی طرح پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے شعبے میں تحصیل کلاچی، درہ بند اور یونین کونسلز کورال، چیخان اور زندانی ڈیرہ اسماعیل خان میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی سکیموں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بنوں اور سوات میں آر ٹی آئی دفاتر کے قیام کے منصوبو ں کی منظوریاں دی گئیں جبکہ سڑکوں کے شعبے میں کوہستان بالا میں محتلف سڑکوں کی فزیبلیٹی سٹڈی اور ڈیزائن اور پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے تحت صوبائی سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں کی منظوریاں بھی دی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
44179