Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جماعت نہم سے بارہویں تک کے کلاسز 18 جنوری سے کھولے جائینگے۔پہاڑی علاقے مستثنی؛۔وزیرتعلیم

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیرتعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق جماعت نہم سے لیکر بارہویں جماعت تک کے کلاسز 18 جنوری جبکہ پہلی کلاس سے لیکر آٹھویں تک کے کلاسز 25 جنوری تک کھولے جائیں گے تاکہ طلباء کاقیمتی وقت ضائع نہ ہو اور بورڈ امتحانات دینے والے کلاسز کو پڑھائی کا زیادہ وقت مل سکیں۔


انہوں نے کہاکہ سکول کھلنے کے بعد ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمدکیاجائیگا۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ یہ فیصلہ صرف ان علاقوں کیلئے ہیں جہاں پرسردیوں کی چھٹیاں 11 جنوری سے ختم ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ امتحانات کیلئے بھی پالیسی زیرغور ہے اور امتحانات مئی، جون میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔


وزیرتعلیم نے مزیدکہاکہ طلباء اور اساتذہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، ان کے بہترصحت کومدنظر رکھ کرفیصلے کررہے ہیں، تاکہ تعلیمی سلسلہ بھی جاری رہے اور ان کی صحت بھی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے کرونا کے دوران تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ہفتہ میں ایک دن ایک کلاس پالیسی متعارف کروائی تھی جوکہ کامیابی سے جاری رہی اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ تمام سکولوں کے طلباء، اساتذہ اور والدین نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ اس سال بورڈ کے امتحانات ضرور ہوں گے اور حکومت نے پہلے سے لائحہ عمل تیارکر رکھاہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44176