Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دومادومی بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن۔۔متعبرات بونی

شیئر کریں:

بونی (چترال ٹائمز رپورٹ ) بونی کے معتبرات کا ایک اہم میٹنگ دومادومی بجلی گھر سے بجلی کی سپلائی کے حوالے سے پیر کے دن منعقد ہوئی۔

میٹنگ میں دومادومی بجلی گھر تیار ہوکے ایک سال گزرنے کے باوجود ٹرانسمشن لائنیں نہ بچھانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

معتبرات بونی کی طرف سے ہر قسم کے تعاون کے باوجود ادارہ ٹرانسمشن لائن بچھانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ بار بار انتظامیہ کے نوٹس میں بھی لایا گیا مگر تاحال شنوائی نہیں ہوئی۔

لہذا اس میٹنگ کی وساطت سے زمہ داروں کو ایک ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں۔ اگر 11 جنوری تک مذکورہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو شدید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ متعلقہ ادارے پر ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44168