Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آوی اور دومادومی کے درمیان جیب ایبل پل تعمیر کی جائے؛۔عوام آوی کی وزیرزادہ سے اپیل

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژن مستوج کی خوبصورت گاوں آوی کی عوام وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ سے پرزور اپیل کی ہیں کہ ان کیلئے مستوج روڈ سے جڑی دمادومی کے مقام پر جیب ایبل پل تعمیر کی جائے تاکہ سال بھر ان کی آمدورفت جاری رہ سکے۔

گزشتہ روز سابق ممبر سلطان وزیرکے زیر صدارت علاقے کے عمائدین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کا صرف ایک ہی ایجنڈ ا جیب ایبل پل تھا۔ اجلاس کے بعد ایک متفقہ قرارداد کے زریعے وزیرزادہ کی چترال کیلئے خدمات کو سراہا گیااور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ وہ خصوصی دلچپی لیکر آوی کیلئے جیب ایبل پل تعمیر کرنے میں کردار اداکریں گے۔جس سے آوی کے عوام کے ساتھ لاسپور،مستوج و یارخون ویلی کے عوام کوبھی ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی آنے میں اسانی ہوگی ۔

قرارداد میں مذید کہا گیا کہ آوی کی تقریبا نصف آبادی دومادومی میں آباد ہے جن کو آوی آنے اور سامان پہنچانے کیلئے بونی جاکر پھر آوی آنا پڑرہا ہے جس میں ٹائم کی ضیاع کے ساتھ ہزاروں روپے کرایہ بھی دینا پڑ رہا ہے ۔ لہذا علاقے کی انتہائی درینہ اور حل طلب مطالبے پر سنجیدگی سے غورکرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

awi mastuj meeting for jeebable bridge1
awi mastuj meeting for jeebable bridge3

شیئر کریں: