Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آ ف چترال کی بی اے نتائج کا اعلان،عبد السفیدخان کی یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن

شیئر کریں:

چترال(چترال ٹائمز رپورٹ) جامعہ چترال نے بی اے کے سالانہ امتحانات برائے سال 2020کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مذکورہ امتحانات میں کل 476امیدواروں نے حصہ لیاجن میں سے کل 246امیدوار کامیاب قرار پائے یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 51.68رہا۔ تفصیلات کے مطابق عبدول سفید خان ولدشیرعزیز نے رول نمبر437کے تحت کل 550میں سے 379نمبر لیکر یونیوسٹی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور ظہور علی شاہ ولد امیر حسین شاہ نے رول462کے تحت 377نمبر لیکر دوسری جبکہ بی بی عاملہ دختر بہرام خان نے رول نمبر440کے تحت اور بی بی فائضہ دختر عبدلودود نے رول نمبر469کے تحت 364نمبر لیکرجامعہ بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یونیورسٹی آ ف چترال کی بی اے نتائج کا اعلان،عبد السفیدخان کی یونیورسٹی بھر میں پہلی پوزیشن

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44122