Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دروش؛ ایس ارایس پی کے زیرانتظام لنک روڈ کی پختگی مکمل، سی ای او نے افتتاح کیا

شیئر کریں:

دروش(چترال ٹائمز رپورٹ ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام (SRSP)خیبر پختونخوا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہزادہ مسعودالملک نے دروش میں کوٹگاڑ لنک روڈ کی پختگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ جو ایس آر ایس پی کے زیرانتظام پی پی اے ایف کے مالی معاؤنت سے چلنے والے پی پی آر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہوئی تھی۔ اس موقع پر مقامی عمائدین بھی موجودتھے۔

پراجیکٹ کے بارے میں سی ای او کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کئی ایک دیہات کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا ۔ دروش کے مضافات میں مختلف علاقوں بشمول لنگہ، توحید آباد، چارویلاندہ، پوٹھنیاندہ، نغور ڈھپ و دیگر علاقوں کے مکین بازار، سرکاری دفترات، سکول اور ہسپتال کے لئے اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں اور اسی سڑک کی پختگی سے لوگوں کو سہولت میسر آئے گی۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ مسعودالملک نے قلیل مدت میں تعمیراتی کام مکمل کرنے پر متعلقہ تنظیم کی کارکردگی کو سراہا۔ مقامی عمائدین نے چترال کی ترقی بالخصوص دروش کے علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر شہزادہ مسعودالملک کا شکریہ ادا کیا۔‎


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44073