Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اورلوڈ ٹریلرزکو مخدوش پلوں سے گزرنے نہ دیا جائے۔ تحریک حقوق عوام اپرچترال

شیئر کریں:

اپر چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) موجودہ وقت میں گندم لوڈ جو ٹریلر اپر چترال آرہے ہیں وہ حد سے زیادہ لوڈ لیکر آتے ہیں۔ ان اوور لوڈڈ ٹریلرز کی وجہ سے علاقے کے پل جو پہلے سے ہی مخدوش حالت میں ہیں کے ٹوٹ پھوٹ جانے کا خطرہ ہے ۔ خصوصاََ برنس پل جو حال ہی میں مرمت کرکے ٹریفک کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس تناظر میں متعلقہ اداروں خصوصاََ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داراں سے تحریک حقوق عوام اپر چترال کے پلیٹ فارم سے گزارش کی جاتی ہے کہ روڈز اور پل کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوڈ گزارنے کی اجازت دی جائے۔ خدانخواستہ کوئی پل ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی بحالی عوام اور ادارے کیلئے درد سر بن جاتا ہے۔ لہذا اوور لوڈڈ ٹرک خصوصاً گندم لانے والے ٹریلرز کو چیک کیا جائے اور ممکنہ حد کے لوڈ کے ساتھ پل کراس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔یہ باتیں تحریک حقوق عوام اپر چترال کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہاگیا ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44067